پانچ چوہے
| پانچ چوہے گھر سے نکلے |
| کرنے چلے شکار |
| ایک چوہا رہ گیا پیچھے |
| باقی رہ گئے چار |
| چار چوہے جوش میں آ کر |
| لگے بجانے بین |
| ایک چوہے کو آ گئی کھانسی |
| باقی رہ گئے تین |
| تین چوہے ڈر کر بولے |
| گھر کو بھاگ چلو |
| ایک چوہے نے بات نہ مانی |
| باقی رہ گئے دو |
| دو چوہے پھر مل کر بیٹھے |
| دونوں ہی تھے نیک |
| ایک چوہے کو کھا گئی بلی |
| باقی رہ گیا ایک |
| اک چوہا جو رہ گیا باقی |
| کر لی اس نے شادی |
| بیوی اس کو ملی لڑاکا |
| یوں ہوئی بربادی |
شاعر کا نام : صوفی غلام مصطفی تبسم
پیشکش : شعبۂ تحریر و پشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
کاغذ کي ناؤ
چاند نی ر ات