شیراز یونیورسٹی
شیراز یونیورسٹی ایران کی ایک معروف یونیورسٹی ہے ۔ اس کی بنیاد سن  1946 ء میں  "جونیر کالج آف ہیلتھ "  کی تاسیس کے ساتھ عمل میں آئی ۔ اس ادراے کے قیام کا مقصد  صحت  کے شعبے میں طالب علموں کو تربیت دینا تھا ۔ 1949 ء میں اس ادراے کو میڈیکل کالج کا  درجہ دے دیا گیا ۔  1953 ء میں اسی ادارے کے اندر" نمازی سکول آف نرسنگ"  اور پھر 1956 ء میں زراعت ، آرٹس اور سائنس کے مختلف شعبوں کا افتتاح کر دیا گیا ۔ شیراز یونیورسٹی کو  انقلاب اسلامی ایران سے پہلے " پہلوی یونیورسٹی " کہا  جاتا تھا ۔ 1954 ء میں جب  یہاں پر کالج آف انجینرنگ اور کالج آف ویٹرنری سائنسز کا قیام عمل میں آیا تو اس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ۔ اس یونیورسٹی میں ڈینٹل کالج کا قیام  1969 ء میں عمل میں آیا   پھر  اسی سال ہی جونیر کالج آف الیکٹرانکس اور لاء کالج کا قیام عمل میں آیا ۔ 
انقلاب اسلامی ایران کے بعد 1980 ء  میں  انقلابی کونسل کا  قیام عمل میں آیا اور  یونیورسٹی کے نظم ونسق میں بہتری لائی گئی ۔ اس وقت یونیورسٹی میں مندرجہ ذیل ادارے کام کر رہے ہیں ۔ 
 
   | ادارے کا نام | تاسیس کا سال | 
  | سکول آف ایگریکلچر | 1955 ء | 
  | سکول آف سائنسز | 1955ء | 
  | سکول آف سوشل سائنسز اینڈ ہومینیٹیز | 1955ء | 
  | سکول آف انجینرنگ | 1964 ء | 
  | سکول آف ویٹرنری  میڈیسن | 1969 ء | 
  | سکول آف الکٹرونک ٹیکنالوجی | 1969ء | 
  | اسکول آف ایجوکیشن | 1977 ء | 
  | اسکول آف لاء | 1977ء | 
  | جونیر ایگریکلچڑ کالج  آف داراب | 1986 ء | 
  | اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹکچر | 1994ء | 
  | نارنجستان میوزیم | 1966ء | 
  | جیو ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ | 1969 ء | 
  | کمپیوٹر سنٹر | 1970 ء | 
  | ایگریکلچر ریسرچ سنٹر | 1973 ء | 
  | پاپولیشن سینٹر | 1973ء | 
  | مرکز شمسی توانائی | 1974ء | 
  | میوزیم آف نیچرل ہسٹری اینڈ ٹیکنالوجی | 1974ء | 
  | سینٹر  فار اٹامک ریڈی ایشن | 1977ء | 
  
شیراز یونیورسٹی  کی ویب سائٹ : https://www.shirazu.ac.ir
متعلقہ تحریریں: 
مسجد امیر چخماق (نئی جامع مسجد) یزد
ایران کا صوبہ  مازندران
عالی قاپو
تاج کیانی