بہلاوا
| رشتہ توڑ کے جانے والے |
| مجھ کو چھوڑ کے جانے والے |
| اب کی عید پہ |
| مجھ کو جتنے کارڈ ملے ہیں |
| ان کارڈوں میں |
| سب سے پیارا |
| سب سے اچھا |
| پہلا کارڈ تمہارا ہے |
| مجھ کو چھوڑ کے جانے والے |
| ذرا کہو تو |
| یہ کس اور اشارہ ہے ؟ |
شاعر کا نام : وصی شاہ
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان