رمضان کا مہینہ (sms on Ramadhan )
ماہ رمضان
| پھولوں نے امرت کا جام بھیجا ہے |
| تاروں نے گگن سے سلام بھیجا ہے |
| ماہ رمضان مبارک ہو آپ کو |
| سچے دل سے یہ پیغام بھجا ہے |
گناہگاروں کا تحفہ
| بے زبانوں کو جب وہ زبان دیتا ہے |
| پڑھے کو پھر وہ قرآن دیتا ہے |
| بخشنے پہ آۓ جب امت کے گناہوں کو |
| تحفے میں گناہگاروں کو رمضان دیتا ہے |
" جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور شیطان جکڑ دیۓ جاتے ہیں "
ماہ رمضان وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی اپنے بندوں کو رحمت ، برکت اور مغفرت سے نوازتا ہے ۔ اللہ آپ کو بھی سعادتیں نصیب فرمائیں ۔ آمین
" بے شک رمضان ہی وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہونا شروع ہوا " ۔ اللہ تعالی آپ کو اور مجھے اس بابرکت مہینے کی سعادتیں نصیب فرماۓ ۔ آمین
| جسکا انتظار تھا مجھ کو کئی مہینوں سے |
| پورے سال بعد جو یہ رمضان آ رہا ہے |
| پورے اک سال بعد آتا ہے رمضان |
| سنگ اپنے کتنی خوشیاں لاتا ہے رمضان |
| کوئی فائدہ اٹھاتا نہیں اس رمضان سے |
| تو کسی کو بہت کچھ دے جاتا ہے رمضان |
| بھٹک جاتے ہیں جو لوگ راہ حق سے |
| بھٹکے ہوؤں کو رستہ دکھاتا ہے رمضان |
| نیکی کی راہ پہ ہم کو چلاتا ہے رمضان |
| برائی سے ہم کو بچاتا ہے رمضان |