تلاش بے سود
  اللہ تعالی انسان کے ساتھ ہے ، لوگ اسے آسمان پر تلاش کرتے ہیں ۔ 
 
 جنت ماں کے قدموں تلے ہے ، لوگ اسے نیکیوں میں تلاش کرتے ہیں ۔ 
 
 حکمت سحر خیزی میں ہے ، لوگ اسے کتابوں میں ڈھونڈتے ہیں ۔ 
 
 اطمینان قلب ذکر میں ہے ، لوگ اسے فکر میں تلاش کرتے ہیں ۔ 
 
 صحت روحانیت کے ارتقاء میں  ہے ، لوگ اسے حرص میں ڈھونڈتے ہیں ۔ 
 
 نعمت اللہ تعالی کے شکر میں ہے ، لوگ اسے حرص میں تلاش کرتے ہیں ۔ 
 
 فراخی رزق  سخاوت میں ہے ، یہ لوگ اسے کنجوسی میں تلاش کرتے ہیں ۔ 
 
                      شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں : 
خوبصورت افکار 
 پانچ موتی 
حسن کلام