ہمارا ملک
| ايران ميں کون رہتا ہے؟ |
| ايران ميں ايراني قوم رہتي ہے؟ |
| انگلستان ميں کون رہتا ہے؟ |
| انگلستان ميں انگريز قوم رہتي ہے؟ |
| فرانس ميں کون رہتا ہے؟ |
| فرانس ميں فرانسيسي قوم رہتي ہے؟ |
| يہ کون سا ملک ہے؟ |
| يہ پاکستان ہے۔ |
| اس ميں پاکستاني قوم رہتي ہوگي؟ |
| نہيں اس ميں پاکستاني قوم نہيں رہتي ؟ |
| اس میں سندھي قوم رہتي ہے۔ |
| اس میں پنجابي قوم رہتي ہے۔ |
| اس میں بنگالي قوم رہتي ہے۔ |
| اس ميں يہ قوم رہتي ہے۔ |
| اس میں وہ قوم رہتي ہے۔ |
| ليکن پنجابي تو ہندوستان ميں بھي رہتے ہيں؟ |
| سندھي تو ہندوستان ميں بھي رہتے ہيں؟ |
| بنگالي تو ہندوستان ميں بھي رہتے ہيں؟ |
| پھر يہ ملک الگ کيوں بنايا تھا؟ |
| غلطي ہوگئي معاف کرديجئے، آئندہ نہيں بنائيں گے؟ |
تحریر : ابن انشاء
پیشکش: شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
ہاسٹل میں پڑنا
پياسا کوا
نیم حکیم خطرۂ جاں
اخبار میں ضرورت ہے
بھارت