TOO late

| آدھی رات کے سناٹے میں |
| کس نے فون کیا ہے مجھ کو؟ |
| جانے کس کا فون آیا ہے |
| فون اُٹھا کر یوں لگتا ہے |
| اُس جانب کوئی گم سم ، گم سم اُکھڑا اُکھڑا |
| دھیرے دھیرے کانپ رہا ہے |
| مہکی ہوئی اک خاموشی |
| گھپ خاموشی |
| لیکن اس خاموشی میں بھی گونج رہے ہیں |
| ٹھنڈی سانسیں ، بارش آنسو |
| خاموشی سے تھک کر اس نے سانس لیا تو |
| چوڑی کھنکی۔ ۔ ۔ |
| اُف یہ کھن کھن۔ ۔ ۔ |
| اک لمحے میں سارے بدن میں پھیل گئی ہے |
| تیرے علاوہ کوئی نہیں ہے |
| لیکن اتنے برسوں بعد۔ ۔ ۔ |
شاعر کا نام : وصی شاہ
ترتیب و پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
مرزا غالب
ایک رہگزر پر
کل نالۂ قمری کی صدا تک نہیں آئی
جو چل سکو تو کوئی ایسی چال چل جانا
مایوس نہ ہو اداس راہی