ايران پاکستان گيس پائپ لائن منصوبہ
    
 پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھري نے کہا ہے کہ ايران – پاکستان گيس پائپ لائن منصوبے پر امريکي پابنديوں کا اطلاق نہيں ہوگا-
 پاکستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکيد کے ساتھ کہا کہ اسلام آباد نے امريکي وزير خارجہ جان کيري کے دورۂ پاکستان ميں باضابطہ طور پر گفتگو کي ہے-
 اعزاز احمد چودھري نے کہا کہ اسلام آباد، توانائي کے بحران پر قابو پانے کيلئے ايران – پاکستان گيس پائپ لائن منصوبے پر عمل کريگا-
 قابل ذکر ہے کہ امريکا، ايران – پاکستان گيس پائپ لائن منصوبے پر اپني شديد مخالفت کا اظہار کررہا ہے- ايران – پاکستان گيس پائپ لائن کے اس منصوبے پر سنہ 2010 ميں دستخط ہوئے ہيں-
  
  
 متعلقہ تحریریں:
 پاکستان اور ايران  گيس پائپ لائن 
 پاکستان ميں20نمازيوں کي شہادت کے خلاف احتجاجي ريلياں