کڑاھي پسندے
اجزاء:
| بڑے گوشت کے پسندے | آدھا کلو |
| دہي | ايک کپ |
| گھي | آدھا کپ |
| خشک دھنيا | دو کھانے کے چمچ |
| ادرک کا پيسٹ | ايک کھانے کا چمچ |
| انجير | دس عدد (پسي ہوئي) |
| نمک | حسبِ ذائقہ |
| پياز | دو عدد |
| سياہ مرچ | دس عدد |
| لونگ | دس عدد |
| بڑي الائچي | ايک عدد |
| چھوٹي الائچي | دو عدد |
ترکیب:
پسندوں پر پسي ہوئي انجير اور نمک لگا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ ديں- تمام مصالحوں (سياہ مرچ، لونگ، بڑي الائچي، چھوٹي الائچي) کو پيس ليں- پسا ہوا مصالحہ دہي ميں ملائيں اور اسے پسندوں پر لگا ديں- پھر ايک گھنٹے تک مزيد پڑا رہنے ديں- اس کے بعد انہيں گھي ميں اس وقت تک تَل ليں جب تک تيار نہ ہو جائيں- تيار ہونے کے بعد سرو کريں-
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
ايراني تکے