خوانچے والا
| خوانچے والے خوانچہ لا |
| خوانچہ لا |
| منے مجھ کو دام دکھا |
| دام دکھا |
| پہلے میں دیکھوں تو ذرا |
| لڈو تیرے کیسے ہیں |
| کیسے ہیں |
| اچھے ہیں تو لے لوں گا |
| جیب میں میرے پیسے ہیں |
| پیسے ہیں |
| لے لے پھر جھگڑا ہے کیا |
| سامنے تیرے رکھے ہیں |
| رکھے ہیں |
| پہلے بھی تو لیتا ہے |
| پہلے بھی تو نے چکھے ہیں |
| چکھے ہیں |
| میں نہ لوں گا ہوں ہوں ہوں |
| یہ لڈو تو چھوٹے ہیں |
| چھوٹے ہیں |
| میں بھی پھر اک بات کہوں |
| پیسے تیرے کھوٹے ہیں |
| کھوٹے ہیں |
شاعر کا نام : صوفی غلام مصطفی تبسم
پیشکش : شعبۂ تحریر و پشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
نہر میں آگ
کالا ریچھ