باب نمبر 2 (درس سوّم )
اس سبق میں آپ واحد الفاظ کی جمع بنانے کا طریقہ سیکھیں گے ۔ پس براۓ مہربانی مندرجہ ذیل الفاظ کو غور سے پڑھیں اور سمجھیں ۔
| واحد الفاظ | جمع | اردو معنی |
| درخت | درختہا | درخت |
| گل | گلہا | پھول |
| برگ | برگ ها | پتے |
| میوہ | میوہ ها | پھل |
| مرد | مردھا / مردان | مرد |
| زن | زنہا / زنان | عورتیں |
| پسر | پسرها / پسران | لڑکے |
| دختر | دخترها / دختران | لڑکیاں |
مندرجہ بالا مثالوں سے آپ نے اندازہ لگا لیا ہو گا کہ جمع کی دو خاص نشانیاں ہیں "ھا " اور "ان " بول چال میں سب کے ساتھ ھا بول سکتے ہیں ۔ قدیم فارسی میں بے جان چیزوں کے ساتھ "ھا" اور جاندار چیزوں کے ساتھ " ان " لگایا جاتا تھا ۔
٭ کچھ مزید مثالیں ملاحظہ فرمائیں :
| واحد | جمع | اردو ترجمہ |
| آقا | آقایان | مرد |
| دانشجو | دانشجویان | طالب علم |
| پرندہ | پرندگان | پرندے |
| مورچہ | مورچگان | چیونٹی |
| انتخاب | انتخابات | راۓ شماری |
| مدرسہ | مدارس | مدرسے |
٭ نوٹ :
1 ۔ جب کسی اسم کے آخر میں " ا " ، " و " اور " یہ " آۓ تو جمع بنانے کے لیۓ اس کے آگے " یان " کا اضافہ کیا جاتا ہے ۔ جیسے آقا سے آقایون اور دانشجو سے دانشجویان وغیرہ
2۔ اور جب کسی اسم کے آخر میں " ہ " یا " ہہ " آۓ تو " ہ " یا " ہہ " حذف کرکے آخر میں " گان " کا اضافہ کیا جاتا ہے ۔ مورچہ سے مورچگان اور پرندہ سے پرندگان وغیرہ
3۔ بعض الفاظ کے ساتھ عربی دستور کے مطابق اضافہ کیا جاتا ہے ۔ جیسے انتخاب سے انتخابات وغیرہ
4۔ فارسی زبان میں عربی الفاظ کو جمع مکسر کے مطابق جمع بنایا جاتا ہے ۔
مثلا :
| واحد | جمع | واحد | جمع |
| مدرسہ | مدارس | حقیقت | حقایق |
| مسجد | مساجد | عدد | اعداد |
| صنعت | صنایع | قانون | قوانین |
| شخص | اشخاص | ملت | ملل |
کتاب کا نام : آموزش زبان فارسی مکاتباتی
تدوین کتاب : ثمینہ عارفہ
چاپ و تکثیر : خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ۔ لاہور
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
باب نمبر ایک ( درس ہفتم )
باب نمبر ایک ۔ ( درس ششم)