قصیدہ در مدح امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام
| ایمان کا فروغ محبت حسن (ع) کی ہے |
| پڑھ لو درود محفل مدحت حسن (ع) کی ہے |
| قائل ہر ایک صلح کا منکر کوئی نہیں |
| تبلیغ دیں میں کیسی اشاعت حسن (ع) کی ہے |
| کرکے صلح حسن (ع) نے کیا معرکہ فتح |
| سب سے سوا جہاں میں شجاعت حسن (ع) کی ہے |
| پھیلا ہوا ہے نور یہ کیسا جہان میں |
| معلوم ہو رہا ہے ولادت امام حسن (ع) کی ہے |
| سجدے میں ہیں رسول نواسہ ہے پشت پر |
| معراج کو ہے ناز وہ رفعت حسن (ع) کی ہے |
| روکے گا کون جانے سے جنت میں اب رضا |
| کوثر حسن (ع) کے ہاتھ میں جنت حسن (ع) کی ہے |
تحریر: مولانا حسن رضا جلالپوری (مہدی مشن ڈاٹ کام )
متعلقہ تحریریں:
زندگي نامہ حضرت امام حسن عليہ السلام
امام حسن(ع) اوروحی کی ترجمانی
امام حسن (ع) اور جنت کی سرداری
امام حسن پیغمبراسلام کی نظرمیں