باب نمبر 2 ( درس دوّم )
فارسی زبان کو لکھنے اور پڑھنے کے ساتھ ساتھ اگر اس کی بول چال نہ سیکھی جاۓ تو ہمارا مقصد ادھورا رہ جاۓ گا ۔ اس لیۓ ہم نے بول چال کو بہتر کرنے کے لیۓ اس سبق میں بعض جملوں کا اضافہ کیا ہے ۔
| بول چال کے وقت | لکھتے ہوۓ | اردو معنی |
| اسم شما چیہ ؟ | اسم شما چیست ؟ | آپ کا کیا نام ہے ؟ |
| حال شما چطورہ ؟ | حال شما چطور است ؟ | آپ کا کیا حال ہے ؟ |
| خوبم الحمد للہ | خوب ھستم الحمد للہ ( بد نیستم ) | ٹھیک ہوں الحمد للہ |
| شغل شما چیہ ؟ | شغل شما چیست ؟ | آپ کا کیا کام کرتے ہیں ؟ |
| من معلم ام | من معلم ھستم | میں استاد ہوں |
ذخیرہ الفاظ : آخری جملے میں آپ کا جو بھی پیشہ ہو وہ مندرجہ ذیل الفاظ کے ساتھ کہہ سکتے ہیں ۔
| فارسی | اردو |
| پزشک | ڈاکٹر |
| رانندہ | ڈرائیور |
| مہندس | انجینیر |
| دانش آموز | اسکول کا طالب علم |
| حسابدار | اکاؤنٹنٹ |
| کارگر | مزدور |
| مدیر کل | ڈائریکٹر جنرل |
| خبرنگار | صحافی |
| نقاش | مصور |
| عکاس | فوٹو گرافر |
| نویسندہ | مصنف ( ادیب ) |
| کتابدار | لائبریرین |
کتاب کا نام : آموزش زبان فارسی مکاتباتی
تدوین کتاب : ثمینہ عارفہ
چاپ و تکثیر : خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ۔ لاہور
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
باب نمبر ایک ۔ ( درس ششم)
باب نمبر ایک ۔ ( درس پنجم)